Monday, 21 January 2019

وردی والوں کی شرٹ پر تو نام لکھا ہوتا ہے۔ ان کا بیج نمبر بھی ہوتا ہے۔ جس علاقے میں ڈیوٹی ہوتی ہے اس کا اندراج بھی رجسٹر میں ہوتا ہے۔ انہیں جو بندوق دی جاتی ہے اس کا نمبر/ماڈل بھی سرکار کے پاس ہوتا ہے۔ اور تو اور انہیں دئے گئے بلٹس(bullets ) کی تعداد بھی سرکار کے ریکارڈ میں ہوتی ہے ۔ ان تمام شواہد کی موجودگی میں ایف آئی آر کون سے "نامعلوم " افراد کے خلاف کاٹی گئی ہے؟ اور جے آئی ٹی کس کے خلاف بنائی گئی ہے؟ سزا تو ہو چکی اس معصوم بچے کو جس نے ابھی باپ کی انگلی پکڑ کر چلنا سیکھنا تھا اب وہ صرف ایک دن میں سالوں بوڑھا ہوگیا ۔ وقت کی عدالت میں انصاف کی لڑائی لڑے گا ۔ باپ اور ماں بن کر چھوٹی بہنوں کی کفالت کرے گا یا ناکام ریاست کے ہاتھوں ماں باپ پر لگے جھوٹے بہتان "دہشتگرد " کی صفائیاں پیش کرے گا؟ درندوں اور بھیڑیوں کے سماج نے ان معصوموں سے سب کچھ چھین لیا ۔

by Qamar Abbas

2019-01-22T07:37:52.000Z
from Facebook
via IFTTTfrom Facebook
via IFTTT

No comments:

Post a Comment